پاکستان کی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے: وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے پاکستان کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک خیرمقدم کرتی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ صدر طیب اردوان بصیرت والے سیاستدان ہیں جنہوں نے ترکیہ کو نیا رخ دیا، اور ان کی قیادت میں پاک ترک برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔

مصنف کے بارے میں