ترک صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ترک صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ترک صدر کے ہمراہ وزراء، اعلیٰ حکام اور کارپوریٹ رہنماؤں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی آیا ہے۔ اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

صدر اردوان پاکستان ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے سرکردہ سرمایہ کار اور کاروباری شخصیات شریک ہوں گی۔

دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے تحت اہم فیصلے متوقع ہیں۔