نوازشریف نے وزیراعظم کیلئے شہبازشریف کو نامزد کر دیا

10:56 PM, 13 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :نوازشریف نے وزیراعظم کیلئے شہبازشریف کو نامزد کر دیا۔  مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے وزیراعظم کیلئے شہبازشریف کو نامزد کر دیا ہے۔

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان جبکہ مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے عوام، سیاسی تعاون فراہم کرنے والی جماعتوں اوران کے قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ پارٹی میں مشاورت ہوئی تھی  مگریہ  نواز شریف کافیصلہ ہے۔  نواز شریف سمجھتے ہیں کہ وہ پیچھے رہ کر شہبازشریف اورمریم   کی معاونت کرسکتے ہیں ۔

مزیدخبریں