پی ایس ایل9کیلئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،مجموعی طور پر 17 ہزار 176 پولیس اہلکارڈیوٹی سرانجام دیں گے

 پی ایس ایل9کیلئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،مجموعی طور پر 17 ہزار 176 پولیس اہلکارڈیوٹی سرانجام دیں گے

لاہور: پی ایس ایل9کیلئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ تین اضلاع میں مجموعی طور پر 17 ہزار 176 پولیس اہلکارڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ لاہور میں6 ہزار936 ،ملتان میں 5700 ،راولپنڈی میں 4538 اہلکارتعینات ہوں گے۔ پولیس کے ساتھ فوج کی تین کمپنیاں بھی پی ایس ایل کی سکیورٹی پر مامور ہوں گی۔پی ایس ایل میں شامل کرکٹ ٹیموں کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جائے گا۔

تینوں  اضلاع میں ٹریفک کی روانی کیلئے دیگر اضلاع میں اضافی نفری طلب کی جائیگی۔ ٹیموں کی نقل وحرکت اور میچز کے دوران جیمرز کی تنصیب بھی کی جائے گی۔ پی ایس ایل کے روٹس کی فضائی نگرانی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کی جائے گی۔ سیف سٹیز کے کیمروں سے ایونٹ کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی۔


کرکٹ ٹیموں کے روٹس اور سٹیڈیم میں اضافی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔  موبائل کمانڈ وین ،پیرو کی گاڑیاں بھی کیمروں کیساتھ متحرک ہوں گی ۔ روٹس پر20 ڈولفن اور 20 ایلیٹ فورس کی ٹیمیں پٹرولنگ کریں گی۔  

مصنف کے بارے میں