بدترین بحران کے شکار سری لنکا میں عام انتخابات کا اعلان

بدترین بحران کے شکار سری لنکا میں عام انتخابات کا اعلان

کولمبو:بدترین بحران کے شکار سری لنکا میں عام انتخابات کا اعلان کردیاگیا ہے۔ سری لنکا میں عام انتخابات   آئندہ برس ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔صدر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کے عام انتخابات 2025 میں ہوں گے اور انتخابات کے لیے مالیاتی انتظامات اگلے سال کے بجٹ میں فراہم کیے جائیں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدارتی انتخاب مقررہ مدت کے اندر کرائے جائیں گے۔

سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے اس وقت بطور صدر ملک کی باگ ڈور سنبھالی تھی جب 2022 کے وسط میں ملک دیوالیہ ہوچکا تھا اور اس وقت کے وزیراعظم و صدر عوامی مظاہروں کے باعث حکومت چھوڑ کر ملک سے چلے گئے تھے۔


آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے میں کامیاب ہونے والے رانیل وکرما سنگھے نے ملک میں ڈالر کی قلت کے باعث پٹرول، ادویات، خوراک اور اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی پر ڈیڑھ برس میں کافی حد تک قابو پالیا۔

مصنف کے بارے میں