اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہےکہ دھاندلی کے الزامات سے حقائق کو دھندلایا نہیں جا سکتا۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ٹویٹ کیا کہ دھاندلی کے الزامات سے حقائق کو دھندلایا نہیں جا سکتا۔
ٹویٹ میں ان کامزیدکہنا تھا کہ دھونس، دھاندلی اور دھرنے کی چیمپئن پارٹی 2018 کے الیکشن کے آئینے میں خود کو دیکھے تو انہیں اپنا ہی چہرہ نظر آئے گا۔
انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود ہم اب بھی ان سے کہتے ہیں کہ اپنی اکثریت ثابت کر دیں، ہم اپوزیشن میں بیٹھنے کو تیار ہیں۔
دھاندلی کے الزامات سے حقائق کو دھندلایا نہیں جا سکتا۔ دھونس، دھاندلی اور دھرنے کی چیمپئین پارٹی 2018 کے الیکشن کے آئینے میں خود کو دیکھے تو انہیں اپنا ہی چہرہ نظر آئے گا۔ اس کے باوجود ہم اب بھی ان سے کہتے ہیں کہ اپنی اکثریت ثابت کر دیں، ہم اپوزیشن میں بیٹھنے کو تیار ہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 13, 2024