مینڈیٹ نہ ہونے کے باعث  وزیر اعظم کا امیدوار نہیں ہوں ،ن  لیگ کے وزارت عظمٰی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے :بلاول بھٹو

05:31 PM, 13 Feb, 2024

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ   پی ٹی آئی نے اعلان کیا ہے  وہ پی پی سے بات نہیں کرے گی ،مینڈیٹ نہ ہونے کے باعث  وزیر اعظم کا امیدوار نہیں ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ   پی ٹی آئی نے اعلان کیا ہے  وہ پی پی سے بات نہیں کرے گی ،مینڈیٹ نہ ہونے کے باعث  وزیر اعظم کا امیدوار نہیں ہوں ۔پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔

ان کاکہنا تھا کہ  ن  لیگ کے وزارت عظمٰی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔  ن لیگ نے ہمیں دعوت دی کہ ہم حکومت میں شامل ہوجائیں۔   ہم میں سے کوئی بھی وفاقی حکومت میں کوئی بھی وزارت لینے کا خواہشمند نہیں ہے۔     مسلم لیگ (ن) نے حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے   ۔ 

انہوں نے کہا کہ   پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں ہے، مینڈیٹ نہ ہونے کے باعث میں وزیر اعظم کا امیدوار نہیں ہوں۔ ہمارا اصولی فیصلہ ہوا کہ ملک کو بحران سے نکالنا ہے، ایک بار پھر پاکستان کھپے کا نعرہ لگا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی بحران کو جنم نہیں دیں گے، نئے الیکشن اور سیاسی بحران سے بچنے کے لیے حکومت سازی میں تعاون کریں گے، پیپلز پارٹی سیاسی عدم استحکام نہیں چاہتی، اگر کوئی پارٹی حکومت نہ بنا سکی تو نیا الیکشن ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن جیسا بھی ہوا عوام نے حصہ لیا، عوام اب مزید عدم استحکام نہیں چاہتی، نئے الیکشن اور سیاسی بحران سے بچنے کے لیے حکومت سازی میں تعاون کریں گے، حکومت کی تشکیل کے لیے (ن) لیگ کے امیدوار کو وزیر اعظم کا ووٹ دیں گے، اگر پیپلز پارٹی حمایت نہیں کرتی تو دوبارہ الیکشن ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 18 ماہ کی سابق حکومت میں پارٹی کو شکایات تھیں.انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں حکومت بنائے، خواہش ہے آصف زرداری ملک کے صدر بنیں، ملک جل رہا ہے، آگ بجھانے کی صلاحیت صرف آصف زرداری کے پاس ہے۔ہم صدر، سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار کھڑا کریں گے۔

مزیدخبریں