"پیپلزپارٹی وفاق میں حکومت سازی میں مسلم لیگ ن کی مدد کرے گی"، سی ای سی اجلاس  میں  فیصلہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے  وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔پیپلز پارٹی کی سی ای  سی  اجلا س میں   فیصلہ کیاگیاہے کہ  ملک کے وسیع تر مفاد میں پیپلزپارٹی وفاق میں حکومت سازی میں مسلم لیگ ن کی مدد کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز  پارٹی نے  وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔  پیپلزپارٹی صوبہ سندھ اور بلوچستان میں حکومت بنائے گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی کے عہدے مانگے گی۔ اس کے علاوہ پیپلزپارٹی صدرمملکت اور چاروں صوبائی گورنر کے عہدے بھی مانگے گی۔

مصنف کے بارے میں