سرکاری نتائج جاری ،کے پی سے جماعت اسلامی کی دو نشستیں بھی چلی گئیں

05:13 PM, 13 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور:سرکاری نتائج کے مطابق کے پی سے جماعت اسلامی  کی دو نشستیں بھی چلی گئیں ۔ سرکاری نتیجے میں پی کے 20 اور 21 باجوڑ پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

پی کے 20 اور 21  کے نتائج کے بعدجماعت اسلامی کے  پاس خیبر پختونخوا اسمبلی کی کوئی نشست نہیں بچی ہے۔ پی کے 21 باجوڑ سے جماعت اسلامی کے امیدوار سردار خان کی جیت کو ہار میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

اس نشست پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اجمل خان 16 ہزار 712 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار سردار خان 8128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔ اسی طرح پی کے 20 باجوڑ جماعت اسلامی کے امیدوار مولانا وحید گل کی جیت ہار میں تبدیل کی گئی ہے۔

اس نشست سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار انور زیب خان 12903 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار مولانا وحید گل 6869 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزیدخبریں