واٹس ایپ کا ویب صارفین کے لیے چیٹس کی فہرست کو فلٹر کرنے کےنئے فیچر پر کام شروع

04:52 PM, 13 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

 کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے ویب صارفین کی آسانی کے لیے ’فیورٹ کانٹیکٹس‘ کےنئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو , واٹس ایپ کے بارے میں خبروں اور ڈیٹس دریافت کرنے کی ویب سائٹ، کی رپورٹ کے مطابق  واٹس ایپ نے ’فیورٹ کانٹیکٹس‘ کے فیچر پر کام شروع کیا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین وقت کی بچت کرتے ہوئے اپنے ان کانٹیکٹس کو اس آپشن میں رکھ سکیں گے جن سے وہ زیادہ رابطے میں رہتے ہیں۔

صارفین کو  واٹس ایپ کے  سرچ بار میں 'فیورٹس' کا آپشن دیا جائے گا جس میں وہ چند مخصوص لوگ  شامل کر سکیں گے جنہیں آپ اس کیٹیگری میں رکھنا چاہیں۔


 


 واٹس ایپ اس  فیچر  کو متعارف کروا کے صارفین کو مستقبل میں اپنے پسندیدہ رابطے دکھا کر چیٹس کی فہرست کو فلٹر کرنے کی اجازت دے گا تاکہ صارفین اپنے پسندیدہ رابطوں کا انتخاب کرنے کا اختیار حاصل ہو ، وہ آسانی سے ان تک رسائی حاصل کرسکیں۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے، ابتدائی طور پر یہ کچھ مخصوص صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، بعدازاں یہ سب کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں