راولپنڈی : پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ ہمارے لوگوں کو 25 ،25 کروڑ کی آفر کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی پاکستان میں 180 سیٹیں جیت چکی ہے ۔ بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے لوگوں کو 25 ،25 کروڑ کی آفر کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی پاکستان میں 180 سیٹیں جیت چکی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ ہمیں اللّٰہ نے سرخرو کیا ہے، بلوچستان کی 16 سیٹوں میں سے جیتی ہوئی سیٹیں 4 ہیں۔ ہم فارم 45 شیئر کریں گے۔عوام کے مینڈیٹ کا حترام کیا جائے، عدلیہ کی ذمے داری ہے کہ جلد از جلد اس پر فیصلہ کرے۔
ہمارا صرف یہی مطالبہ ہےکہ جس کاجو مینڈیٹ ہے، اسے دیا جائے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بہت جلد انٹراپارٹی الیکشن ہوں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ جمعرات تک وزیراعظم کےلیے نام کا اعلان کریں گے۔