وفاق اور پنجاب میں کس کے ساتھ اتحاد ہوگا، پی ٹی آئی نے حکومت سازی کے لیے لائحہ  واضح کردیا

04:39 PM, 13 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پی ٹی آئی  نے  وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کیساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے   ۔پاکستان تحریک انصاف  نے  وفاق اور پنجاب میں  ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کا کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔رؤف حسن کے مطابق جماعت اسلامی کے ساتھ خیبرپختونخوا میں حکومت بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ قومی اسمبلی کی 265 میں سے 264 نشستوں کے نتائج کے مطابق 101 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی تعداد 93، مسلم لیگ ن 75 اور پیپلز پارٹی 54 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے۔

مزیدخبریں