ووٹرز نے 8 فروری کو مسلم لیگ ن کی ٹرانسپورٹ استعمال کی، کھانا اور پرچی بھی ن لیگ سے لی اور ووٹ عمران خان کو ڈال دیا: سینئر صحافی کا دعویٰ

04:17 PM, 13 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: سینئرصحافی و اینکر کامران شاہد نے دعویٰ کیا کہ 8 فروری کو ووٹرز نے پاکستان مسلم لیگ ن کی سہولیات کا استعمال کیا اور ووٹ عمران خان کو دیا۔

اینکر پرسن و  سینئرصحافی کامران شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں یہ دعویٰ کیا کہ عام انتخابات کے روز ووٹرز نے پاکستان مسلم لگ ن کی گاڑیوں کا استعمال کیا۔ ن لیگ کے ہی پولنگ کیمپ سے پولنگ پرچی لی اور تو اور پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے دیے گئے قیمے والے نان اور چائے سے اپنی خاطر تواضع کی لیکن پولنگ بوتھ میں جا کر اپنا ووٹ عمران خان کو دے دیا۔ 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسا 8 فروری 2024 کے انتخابات میں ہوا ہے۔ 

کامران شاہد کے اس دعوے پر عوام کی جانب سے دلچسپ ردعمل سامنے آیا۔ ایک ایکس صارف سحر بانو  کی جانب سے ردعمل دیا گیا کہ الحمدللہ،اور آپ نے ایک پوائنٹ نہیں گنوایا کہ ہمارا پولنگ ایجنٹ موجود نہیں تھا تو ہم نے مسلم لیگ ن کےپولنگ ایجنٹس سے فارم 45 کی تصاویر لی تھیں۔

ایک اور صارف عقیل کا کہنا تھا کہ وہ جو بھی انتظام کیا گیا تھا وہ پاکستانی عوام کا چوری کیا گیا پیسہ تھا جس کو عوام نے صحیح سے استعمال کیا اور ووٹ کا حق جسکا تھا اسکو دیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم  پڑھی لکھی بھی ہے اور پوری کوشش بھی کرتی ہے۔ 

ایک صارف شمسہ بابر نے کہا کہ ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا اس بار سرپرائز ہم دیں گے۔

عاطف سمیع کا کہنا تھا کہ پرینک ہوگیا کیمرہ کی طرف ہاتھ ہلا دیں۔

ایک اور صارف اقراء بتول کا کہنا تھا کہ بلکل سچ ہے. میرے علاقے میں بھی ایسا ہی ہوا، اسے ہم لوگوں کی سیاست کہتے ہیں۔ 


 


 

مزیدخبریں