لاہور: سینئرصحافی و اینکر کامران شاہد نے دعویٰ کیا کہ 8 فروری کو ووٹرز نے پاکستان مسلم لیگ ن کی سہولیات کا استعمال کیا اور ووٹ عمران خان کو دیا۔
اینکر پرسن و سینئرصحافی کامران شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں یہ دعویٰ کیا کہ عام انتخابات کے روز ووٹرز نے پاکستان مسلم لگ ن کی گاڑیوں کا استعمال کیا۔ ن لیگ کے ہی پولنگ کیمپ سے پولنگ پرچی لی اور تو اور پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے دیے گئے قیمے والے نان اور چائے سے اپنی خاطر تواضع کی لیکن پولنگ بوتھ میں جا کر اپنا ووٹ عمران خان کو دے دیا۔
Dynamics of Election 2024: The voters used the PMLN’s vehicles … reached polling booths — took polling slip from PMLN polling camp — They were hosted and fed well with Keema wala NAAN and tea by PMLN- Yet the same people cast vote for PTI ! That’s what happened on 8 Feb 2024!
— Kamran Shahid (@FrontlineKamran) February 13, 2024
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسا 8 فروری 2024 کے انتخابات میں ہوا ہے۔
کامران شاہد کے اس دعوے پر عوام کی جانب سے دلچسپ ردعمل سامنے آیا۔ ایک ایکس صارف سحر بانو کی جانب سے ردعمل دیا گیا کہ الحمدللہ،اور آپ نے ایک پوائنٹ نہیں گنوایا کہ ہمارا پولنگ ایجنٹ موجود نہیں تھا تو ہم نے مسلم لیگ ن کےپولنگ ایجنٹس سے فارم 45 کی تصاویر لی تھیں۔
Allhumdullilah ...and you missed one point even we took images of form 45 from pmln polling agents if our polling agent wasn't there ✊????
— Shehr Bano Official (@OfficialShehr) February 13, 2024
ایک اور صارف عقیل کا کہنا تھا کہ وہ جو بھی انتظام کیا گیا تھا وہ پاکستانی عوام کا چوری کیا گیا پیسہ تھا جس کو عوام نے صحیح سے استعمال کیا اور ووٹ کا حق جسکا تھا اسکو دیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم پڑھی لکھی بھی ہے اور پوری کوشش بھی کرتی ہے۔
وہ جو بھی انتظام کیا گیا تھا وہ پاکستانی عوام کا چوری کیا گیا پیسہ تھا جس کو عوام نے صحیح سے استعمال کیا اور ووٹ کا حق جسکا تھا اسکو دیا ۔۔
— AQEEL (@newRolepak33) February 13, 2024
پاکستانی قوم ہے پڑھے لکھی بھی ہے اور پوری کوشش بھی کرتی ہے ۔۔اب اگر پٹواری ہوتے تو ۔۔۔????????????
ایک صارف شمسہ بابر نے کہا کہ ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا اس بار سرپرائز ہم دیں گے۔
ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا اس بار سرپرائز ہم دیں گے????
— ShamSA Babar (@Shamxababar) February 13, 2024
عاطف سمیع کا کہنا تھا کہ پرینک ہوگیا کیمرہ کی طرف ہاتھ ہلا دیں۔
پرینک ہوگیا کیمرہ کی طرف ہاتھ ہلا دیں ????
— Atif Sami (@AtifSami3812727) February 13, 2024
ایک اور صارف اقراء بتول کا کہنا تھا کہ بلکل سچ ہے. میرے علاقے میں بھی ایسا ہی ہوا، اسے ہم لوگوں کی سیاست کہتے ہیں۔
Uts absolutely true.. This is same happened in my area too.. This is what we call the politics of people ????????
— iQra BatooL (@iqraa008) February 13, 2024