"بھول بھلیاں 3 " ، ودیابالن کی   منجولیکا کے کردار میں  واپسی

03:31 PM, 13 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

 ممبئی:بالی وڈ کی  فلم  "بھول بھلیاں 3 "  میں اداکارہ  ودیابالن کی   منجولیکا کے کردار میں  واپسی ہورہی ہے۔ بھول بھلیاں 3 میں اہم کردار نبھانے والے اداکار کارتک آریان نے ودیا بالن کے فلم کی کاسٹ کا حصہ بننے کی خبر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئرکی۔

کارتک آرین نے ایکس (ٹوئٹر) پر "بھول بھلیاں" میں شامل ودیا بالن کا مشہور گانا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ منجولیکا کی بھول بھلیاں کی دنیا میں پھر واپسی ہورہی ہے۔ودیا بالن نے سپر ہٹ فلم بھول بھلیاں میں نفسیاتی مسائل کا شکار پراسرار عورت منجولیکا کا کردار ادا کیا تھا جو بہت سراہاگیا تھا ۔
 
ودیا بالن کے ساتھ اداکار اکشے کماراور پاریش راول نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔اداکار اکشے کمار کے بارے میں فلم میکرز نے تصدیق کی ہے کہ وہ بھول بھلیاں3 کا حصہ نہیں ہوں گے۔

مزیدخبریں