کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب ایم پی اے انجینئر عبدالعزیز جونیجو انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق انجینئر عبدالعزیز جونیجو پی ایس80 خیرپورناتھن شاہ سے منتخب ہوئے تھے۔
خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ عبدالعزیز جونیجو کینسر کے مریض تھے، آج کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئےان کی نمازہ جنازہ رات 8 بجے آبائی گاؤں خانپور میں ادا کی جائے گی۔
خیال رہے کہ عبدالعزیز جونیجو دوسری مرتبہ حالیہ عام انتخابات میں صوبائی نشست پر جیتے تھے۔
سابق وزیراطلاعات سندھ و پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن نے اپنے جاری بیان میں پی پی ایم پی اے عبدالعزیز جونیجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عبدالعزیز جونیجو ہر مشکل گھڑی میں پیپلز پارٹی کا ساتھ کھڑے رہے، پیپلز پارٹی کے لئے مرحوم عبدالعزیز جونیجو کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ مرحوم کی وفات سوگوار خاندان کے لئے گہرا صدمہ ہے، اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے, آمین۔