آزاد امیدوار پارلیمنٹ میں اکثریت ثابت کر دیں اور حکومت بنا لیں: شہباز شریف

آزاد امیدوار پارلیمنٹ میں اکثریت ثابت کر دیں اور حکومت بنا لیں: شہباز شریف
سورس: file

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت ثابت کر دیں اور حکومت بنا لیں تو ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی والے اکثریت دکھائیں تو ہم بڑے شوق سے اپوزیشن میں بیٹھیں گے، اگر حکومت نہیں بناسکتے تو دوسری جماعتیں باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر آزاد حکومت نہیں بناتے تو ہم اپنا قانونی اور آئینی حق استعمال کریں گے۔ قومی مفاد کیلے قربانی دینا ہو گی اور برداشت سے کام لینا ہو گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھی اس پر قائم ہوں کے میاں نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔ 

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کےبعد الیکشن کمیشن پر بہت الزامات لگائے گئے ہیں، دھاندلی اور لیول پلیئنگ فیلڈ کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ہمیں 2018 میں جعلی الیکشنز کے ذریعے ہرایا گیا لیکن ہم نے کوئی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا۔ 

سابق وزیر اعلیٰ نے مزید کہا  کہ  اب الیکشن کے رزلٹ آچکے ہیں، (ن) لیگ نمبر ون سیاسی جماعت ہے، پیپلز پارٹی دوسری سیاسی جماعت ہے، اب اگلا مرحلہ شروع ہونا ہے، پارلیمان میں اب سارا عمل ہوگا۔

مصنف کے بارے میں