پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

12:51 PM, 13 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نگران حکومت کی جاتے جاتے عوام پرایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں کر لیں، 16فروری سے  پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

ذرائع  پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل سات روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 82 پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 1 روپے 7 پیسے اضافہ متوقع ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھی جا سکتی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ خام تیل کی گزشتہ 15 ایام میں قیمت 77 ڈالر سے 82 ڈالر 7 سینٹ تک رہی۔

خیال رہے کہ 31 جنوری کو بھی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا۔

مزیدخبریں