الیکشن کمیشن , این اے 128 کاحتمی نتیجہ اور نوٹی فکیشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

12:40 PM, 13 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 128 کاحتمی نتیجہ اور نوٹی فکیشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

این اے 128 سے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن  کا  این اے 128 کے تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کر دیے۔ آر او سے رپورٹ طلب اور اصلی فارم 45 ساتھ لانے کی ہدایت بھی کر دی۔ 

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے الیکشن ایجنٹس کے ساتھ آر او کے دفتر پہنچا۔اچانک کچھ لاٹھی بردار افراد آر او کے دفتر میں داخل ہوئے۔کچھ دیر بعد ان لاٹھی بردار افراد کو نکال دیا گیا، مجھے بھی آر او کے دفتر سے نکال دیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر امیدواروں پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی، مجھ سے مجرموں جیسا سلوک کیا گیا۔ میری اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ بھی بدسلوکی کی گئی۔ 

اگلے روز میں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا، ہائیکورٹ کے آرڈر کے باوجود دوپہر ایک بجے فارم 47 جاری کر دیا گیا۔ میں 437 پولنگ اسٹیشنز سے جیتا، ٹوٹل 443 پولنگ اسٹیشنز تھے۔

سلمان اکرم راجہ نے فارم 45 الیکشن کمیشن میں جمع کروا دئیے۔ 

سلمان اکرم راجہ ن نے الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران کہا کہ دھاندلی کر کے عون چوہدری کے ووٹوں میں 1 لاکھ 10 ہزار کا اضافہ کیا گیا۔این اے 128 کا ٹرن آئوٹ 39 فیصد دکھایا گیا، صوبائی نشست کا 58 فیصد دکھایا گیا، این اے 128 اور پی پی 169 کے ڈالے گئے ووٹوں میں 80 ہزار کا فرق ہے۔ 

جس پر چیف الیکشن کمیشنر نے کہا کہ ہم دیگر امیدواروں کو نوٹس جاری کر دیتے ہیں، آر او سے بھی رپورٹ منگوا لیتے ہیں۔ 

الیکشن کمیشن نے این اے 128 کے تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کر دئیے اور آر او سے رپورٹ طلب اور اصلی فارم 45 ساتھ لانے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے این اے 128 کا حتمی نتیجہ اور نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا اورسماعت 19 فروری تک ملتوی کر دی۔ 

مزیدخبریں