سابق وزیر اعظم کے نقلی دانت 63 لاکھ سے زائد میں فروخت

سابق وزیر اعظم کے نقلی دانت 63 لاکھ سے زائد میں فروخت
سورس: file

لندن: سابق برطانوی وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل کے سونے کے سانچے میں لگے نقلی دانت 18 ہزار برطانوی پاؤنڈ (63 لاکھ 43 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوپری ڈینچر (اوپر والے چھ دانتوں کا سیٹ)اس طرح سے بنایا گیا تھا کہ برطانوی وزیراعظم کو لکنت سے بچایا جاسکے  اور دوسری جنگ عظیم کے دوران کئی مشہور تقاریر کے دوران استعمال کیے گئے تھے۔

چرچل کے لیے یہ دانت اتنے اہم تھے کہ وہ ایسے دو سیٹ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے تھے۔ یہ نیلام کیا گیا سیٹ دوسری جنگ عظیم کے آغاز کے دوران بنایا گیا تھا جب چرچل 65 سال کے تھے۔

انہیں ڈینٹل ٹیکنیشن ڈیرک کڈلیپ نے سر ولفریڈ فش کے ڈیزائن کا استعمال کرتے ہوئے بنایا تھا۔ نقلی دانتوں کا لگژری سیٹ 25 قیراط سونا اور 160 ہیروں کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا تھا جس کا وزن 2.5 قیراط تھا۔
 

نیلامی کرنے والی کوٹس وولڈ آکشن کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ دانت تعین کی گئی قیمت 8000 پاؤنڈز سے دُگنی قیمت میں ہاتھوں ہاتھ نیلام ہوگئے۔

واضح رہے کہ1940 میں دوسری عالمی جنگ کے دوران وزارت اعظمی کا منصب سنبھالنے والے ونسٹن چرچل کو ساری زندگی دانتوں کے مسائل کا سامنا رہا۔ انہوں نے اپنی 20 کی دہائی میں زیادہ تر دانت کھو دیے تھے۔

مصنف کے بارے میں