ماہرہ خان کا ننھے مہمان کی آمد پر بیان

10:05 AM, 13 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری  کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خبروں پر بیان دے دیا۔ 

نجی چینل سے گفتگو میں حال ہی میں دوسری شادی کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے حاملہ ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی باتوں میں کوئی سچائی نہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے نیٹ فلکس کی سیریز چھوڑنے سے متعلق افواہیں بھی غلط ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے بحث و مباحثے کے امریکی پلیٹ فارم ریڈٹ پر گردش کرنے والی ایک پوسٹ کی بنیاد پر دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ کے یہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ او ٹی ٹی سیریز ’جو بچے سنگ سمیٹ لو‘ سمیت دو بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئیں ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں بزنس مین اور اپنے دوست سلیم کریم سے شادی کی تھی۔ ماہرہ خان نے پہلی شای 2007 میں علی عسکری کے ساتھ کی تھی جن سے ایک بیٹا اذلان  ہے تاہم  شادی کے 8 سال بعد 2015 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں