لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ روس سے سستا تیل لینے کیلئے صدر پیوٹن سے بات کرلی تھی ۔ دورے سے واپس آیا تو جنرل باجوہ نے کہا یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کرو ۔
اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ غلاموں نے کبھی ترقی نہیں کی ، 9 ماہ میں روپے کی قدر 100 روپے تک گر گئی ، مافیا کو کوئی پوچھنے والا نہیں ، بڑے چوروں کی وجہ سے ملک تباہ ہوتا ہے ۔
عمران خان نے مزید کہا کہ آئین کہتا ہے کہ 90 دن میں الیکشن کراؤ مگر یہ کہتے ہیں پیسے نہیں ہیں ، یہ لوگ نئے نئے بہانے کر رہے ہیں ۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن 90 دن میں نہ ہونے کی صورت میں آئین بچاؤ تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور عمران خان نے اس حوالے سے وکلا ونگ کو متحرک ہونے کی ہدایت بھی کر دی ہے ۔