پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جیل بھرو تحریک سے متعلق پشاور میں مشاورتی اجلاس جس میں جیل بھرو تحریک کیلئے حلف اٹھایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر عاطف خان کی زیر صدارت اجلاس میں جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن اعجاز چوہدری بھی شریک ہوئے جبکہ شاہ فرمان، اشتیاق ارمڑ، شہرام ترکئی، کامران بنگش نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے عاطف خان اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال کوہاٹ کے سکول میں پڑھا ہوا ہوں، رجسٹریشن کر رہے ہیں، لاہور میں پہلے گرفتاریاں پیش کریں گے۔
اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیاں آئین کے تحت تحلیل کی گئی ہیں اور اب آئین کی پامالی کو روکیں گے، جھوٹے مقدمات کے ذریعے کارکنان کو ڈرانے کی کوشش ہو رہی ہے، خیبر پختونخوا میں 9 سال حالات پر امن تھے اب خراب ہو رہے ہیں۔