ضیا اور مشرف کی طرح عمران خان کا دور بھی ایک امتحان تھا: بلاول بھٹو

05:56 PM, 13 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے اقدامات نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ، ضیا اور مشرف کی طرح عمران خان کا دور بھی ایک امتحان تھا ۔

شہدائے جمہوریت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں آئین اور نظام خطرے میں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں اتنے بڑے سیاسی اور معاشی بحران سے نہیں گزرے اگر اس امتحان سے پاس ہوگئے تو ملک ترقی کرے گا ۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران نیازی کی باتیں قوم کو مسلسل مایوس کر رہی ہیں ۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان دوبارہ پاور میں آنا چاہتے ہیں چاہے اس کے لیے ملک میں طویل عرصے تک عدم استحکام رہے ۔ ان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے جو آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے ۔

مزیدخبریں