عمران نیازی کی باتیں قوم کو مسلسل مایوس کر رہی ہیں: وزیراعظم

05:03 PM, 13 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر تنقید، کہا عمران نیازی کی باتیں قوم کو مسلسل مایوس کر رہی ہیں ۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان دوبارہ پاور میں آنا چاہتے ہیں چاہے اس کے لیے ملک میں طویل عرصے تک عدم استحکام رہے ۔ ان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے جو آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے ۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم عمران خان نے خواتین سے بھی جیل بھرو تحریک کا حلف لے لیا ہے ۔ خواتین قائدین کا کہنا ہے کہ قوم کی مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں تحریک میں قائد کے شانہ بشانہ ہیں ۔

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے خواتین کارکنان کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا پُرامن جمہوری جدوجہد سے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں ، خواتین کارکنان نے سیاسی جدوجہد کے ہر مرحلے پر نہایت مؤثر کردار ادا کیا ہے ۔

مزیدخبریں