لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے خواتین سے بھی جیل بھرو تحریک کا حلف لے لیا ہے۔ خواتین قائدین کا کہنا ہے کہ قوم کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں تحریک میں قائدکے شانہ بشانہ ہیں۔
لاہور میں عمران خان سے خواتین قائدین و کارکنان کے بڑے وفد کی ملاقات ہوئی۔جس میں خواتین نے جیل بھرو تحریک میں صفِ اوّل میں کردار ادا کرنے اور گرفتاریاں دینے کا حلف اٹھایا۔
خواتین قائدین و کارکنان کے بڑے وفد کی زمان پارک میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات
— PTI (@PTIofficial) February 13, 2023
جیل بھرو تحریک میں صفِ اوّل میں کردار ادا کرنے اور ملک بھر سے گرفتاریاں دینے کا حلف اٹھایا
قوم کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنے قائد عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں pic.twitter.com/rBFfQt3Ybk
خواتین قائدین نے کہا کہ قوم کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں تحریک میں قائدکے شانہ بشانہ ہیں،25مئی کےلانگ مارچ میں خواتین نےریاستی جبر کاہمت سے سامنا کیا، ہمیشہ کی طرح جیل بھرو تحریک میں بھی صف اوّل میں کردار ادا کرنا چاہیں گی۔
اس موقع چیئرمین تحریک انصاف نے خواتین کارکنان کے جوش و جذبے کوسراہتے ہوئے کہا پرامن جمہوری جدوجہد سےملک کو بحرانوں سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ،خواتین کارکنان نے سیاسی جدوجہد کے ہر مرحلے پر نہایت مؤثر کردار ادا کیا۔