لاہور رنگ روڈ کی شاندار لوکیشن پر 'سول سٹی'رہائشی منصوبےکا افتتاح کر دیا گیا

04:03 PM, 13 Feb, 2023

لاہور  :ریل اسٹیٹ کی دنیا میں جانے پہچانے نام مروا ڈویلپرز نے رنگ روڈ کے کنارے سول سٹی کے نام سے نیا شہر بسانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کے شہریوں کو رہنے کے لئے پر آسائش آشیانہ فراہم کرنے کے لئے رنگ روڈ سے ملحقہ شاندار رہائشی منصوبے سول سٹی کا افتتاح کر دیا گیا۔  سول سٹی میں شہریوں کو اڑھائی سالہ آسان اقساط  پر 5 مرلہ، 10 مرلہ اور 1 کنال کے پلاٹس مہیا کئے جائیں گے۔


 سول سٹی کی افتتاحی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ عادل قیوم بٹ، ایگزیکٹو ممبران سول سٹی ڈویلپرز ذیشان حیدر، شیخ حسن، سلیمان شمس اور سی ای او ڈریم ہومز محمد زین العابدین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 


دوہزار کنال پر مشتمل اس شہر میں  پانچ مرلے، دس مرلے اور ایک کنال کے رہائشی جبکہ پانچ اور دس مرلے کے کمرشل پلاٹس شہریوں کو فروخت کئے جائیں گے۔ 

سول سٹی کے رہائشیوں کو مساجد، پارکس، سکول، کمیونٹی سینٹر اور سپورٹس کمپلیکس، سمیت زندگی کی تمام بنیادی سہولیات میسر ہوں گی۔
 سول سٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ رہائشی منصوبہ دیگر سوسائیٹیوں سے منفرد ثابت ہو گا۔ ہماری کوشش ہو گی کہ یہاں رہائش اختیار کرنے والوں کو بہترین سہولیات فراہم کر سکیں۔ 

مروا ڈیویلپرز کے سی ای او ملک مدثر کھوکھر پر تقریب کے شرکاء نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تک ملک مدثر کھوکھر نے جو وعدہ کیا پورا کیا اور تمام انوسٹر ان کے پروجیکٹ پر اعتماد رکھتے ہیں ۔
  

مزیدخبریں