ویریفائڈ صارفین کرپٹ ہیں ، جلد بلیو ٹک ختم کردوں گا : ایلون مسک 

11:24 AM, 13 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : معروف مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے پرانے ویریفائیڈ صارفین کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے بلیو ٹک کو جلد ختم کرنے کا اشارہ دیدیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے جب سے ٹوئٹر کا چارج سنبھالا ہے تو اس وقت سے آئے روز مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کچھ نہ کچھ تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں ۔ 

ٹوئٹر کے بلیو ٹک کے حوالے سے بھی متعدد تبدیلیوں کی خبریں زیر گردش ہیں اور اسی حوالے سے ایلون مسک نے ایک خاتون صارف کے سوال کا جواب بھی دیا کہ لیگیسی بلیو ٹک کے نشان جلد ہی ختم کر دیے جائینگے۔ یہ وہ ہیں جو حقیقی طور پر کرپٹ ہیں۔

 ایلون مسک کے جواب پر ایک اور صارف نے پوچھا کہ آپ کیسے پتہ لگائیں گے کہ کون کرپٹ ہے،جن مشہور شخصیات نے اپنی زندگی میں بہت کچھ حاصل کیا وہ کرپٹ ہیں، جو انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

مزیدخبریں