لندن : پی ٹی آئی کے چیئرمین ، سابق وزیرِاعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ کاش میری ارینج میرج ہوئی ہوتی تو یہ مجھ پر احسان ہوتا۔
ڈیلی میل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان سے شادی کرتے وقت مجھے بلند اخلاقی معیار کی تلاش تھی۔ ہ سوچتی ہوں کہ اگر میرے والدین سمجھ دار ہوتے تو میری شادی طے کرتے۔
جمائما کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے خلاف نہیں، یہ بڑی سرمایہ کاری مگر کم منافع والی چیز ہے۔ جمائما نے عمران خان سے 9 برس تک رہی شادی کے دور سے متاثر ہو کر فلم بنائی ہے، فلم میں لو اور ارینج میرج کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔
جمائما کی والدہ لیڈی اینابیل سے سرجیمز گولڈ اسمتھ کا افیئر رہا تھا تاہم سر جیمز گولڈ اسمتھ نے اینابیل کو چھوڑ کر دوسری شادی کر لی تھی۔سرجیمز گولڈ اسمتھ کہتے تھے کہ محبوبہ سے شادی کرنے والا نئی اسامی پیدا کرتا ہے۔
واضح رہے کہ 49 برس کی جمائما نے 21 برس کی عمر میں عمران خان سے شادی کی تھی۔جمائما کی نئی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو ودھ اٹ‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جو پاکستان میں گزرے دور کا احاطہ کرتی ہے۔