اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی حکومتی اتحادی چودھری برادران اور جی ڈی اے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس پیر کی دوپہر سوا بارہ بجے ہوگا۔
اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، شہباز شریف کے خلاف کیسز اور دیگر امور پر گفتگو ہوگی ۔وزیراعظم ارکان کو حکومتی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔
سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس بھی بلایا ہے جس میں وزیراعظم اپوزیشن کے خلاف نئے لائحہ عمل کے بارے میں ترجمانوں کو آگاہ کریں گے۔