خانیوال : میاں چنوں واقعہ میں اہم پیش رفت ہوئی اور پولیس نے 15 مرکزی ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے مزید ملزموں کی شناخت کی جا رہی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق میاں چنوں کے علاقے تلمبہ میں پیش آئے واقعہ کے بعد اب تک 85 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مرکزی ملزمان میں یعقوب ، کاشف ، ریاض ،ثقلین، شان ، آصف، اسلم ، عامر اور دیگر شامل ہیں ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزموں نے ڈنڈوں اور اینٹوں کے ساتھ شہری پر تشدد کیا تھا۔ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اورسنگین جرائم اور دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔