لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ موقع ملے تو ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو سے شادی کرنا چاہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ماہرہ خان کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی پہلی ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ کا ٹریلر جاری ہوا ، اداکارہ نے سیریز سے متعلق ٹوئٹر پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔ جس میں ماہرہ خان کے مداحوں نے ان سے ذاتی زندگی سے لیکر پیشہ وارانہ زندگی اور پسند نا پسند کے بارے میں ڈھیروں سوالات کیے۔
Oooh.
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 11, 2022
I’d marry Leo. He’d finally committ :)
I’d date Johnny and Tom. https://t.co/OZS6ODYqOj
ان سوالات میں ایک ٹوئٹر صارف کا سوال بے حد توجہ کا مرکز بنا جس میں اداکارہ سے پوچھا گیا ’اگر آپ کو ہالی ووڈ میں جونی ڈیپ، ٹام کروز اور لیونارڈو ڈی کیپریو میں سے کسی ایک کو شادی، دوسرے کو قتل اور تیسرے کیساتھ ڈیٹ پر جانا چاہیں تو وہ کون ہونگے؟‘
جس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے شادی کیلئے لیونارڈو ڈی کیپریو کا انتخاب کیا جبکہ ٹام کروز اور جونی ڈیپ کو ڈیٹ کیلئے منتخب کیا۔