کراچی: شہر قائد کے علاقے دو دریا کے قریب دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمی غیر ملکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے درخشاں دو دریا کے قریب دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئے اور دو مرد اور ایک خاتون زخمی ہوگئے، جاں بحق خاتون اور تینوں زخمی غیر ملکی ہیں۔جاں بحق خاتون کی لاش اور زخمی مرد اور خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیزر رفتاری کے باعث پیش آیا ہے جبکہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد غیر ملکی ہیں جو جامعہ کراچی کے طالب علم ہیں۔