لاہور:تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی اور ٹی وی ہوسٹ عامر لیاقت حسین کے تیسری اہلیہ دانیہ کے والد کے انکشاف نے نئی بحث چھیڑ دی۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کے سسر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں دانیہ کے والد نے اپنے پس منظر اور کاسٹ کے بارے میں سچ بتا تے ہوئےصاف کہہ دیا کہ وہ سید نہیں ہیں اور عامر لیاقت یہ باتیں صرف اپنی طرف سے کہہ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل عامر لیاقت نے دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ سے علیحدگی کے بعد اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی تیسری شادی سے متعلق اعلان کرتے ہوئے خاص طور پر بتایا کہ دانیہ کا تعلق سید خاندان سے ہے، اور وہ جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں کے نجیب الطرفین سادات گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔تاہم اب ان کے سسر نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔