شاداب خان پی ایس ایل میں زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے

08:38 AM, 13 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: شاداب خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے۔

آج کوئٹہ کیخلاف میچ میں جیمز  وینس کو آوٹ کرکے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب کی پی ایس ایل وکٹوں کی تعداد 62 ہوگئی۔شاداب نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنرز کی فہرست میں محمد نواز کو پیچھے چھوڑا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز نے 66 میچز میں 61 وکٹیں لیں، شاداب نے 58 میچز میں انہیں پوچھے چھوڑا۔

خیال رہے کہ نواز انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئےہیں اور آج کے میچ میں کوئٹہ کو دستیاب نہیں تھے۔

مزیدخبریں