پی ٹی آئی نے عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا

08:46 PM, 13 Feb, 2021

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان کی تنظیم کی طرف سے اعتراض کے بعد عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا ہے۔ وزیر اعظم نے پارلیمانی بورڈ کو فیصلے پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق  ‏بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ عبدالقادر سے واپس لے کر ظہور آغا کو جاری کردیا گیا ہے ۔پی ٹی آئی بلوچستان نے عبدالقادر کو پیراشوٹ قرار دیا تھا۔اور کہا تھا کہ عبدالقادر کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزیدخبریں