فریضہ حج ادا کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری 

06:46 PM, 13 Feb, 2021

اسلام آباد :فریضہ حج ادا کرنے والوں کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے اہم خبر دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال ابھی تک سعودی عرب کی طرف سے حج ادائیگی کیلئے درخواستیں وصول کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ،انہوں نے کہا نہ ہی ابھی تک اس سال حج کیلئے کوئی ایم او یوسائن نہیں ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے حج ادائیگی سے متعلق اہم پیش رفت پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سال حج کی ادائیگی کیلئے سعودی حکومت کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ،نو ر الحق قادری کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک کیلئے کرونا ایس او پیز انتہائی سخت ہیں ،ہم ابھی تک سعودی عرب کی طرف سے اپ ڈیٹ کا انتظا ر کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا اگر سعودی عرب کی طرف سے ایس او پیز کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستانی حجاج کرام کیلئے کوئی سہولت دی گئی تو عوام سے حج کی درخواستیں ضرور لینگے ۔

نور الحق قادری کا کہنا سال 2021 کیلئے سعودی عرب کی طرف سے گرین سگنل ملنے کا انتظا ر کر رہے ہیں البتہ ابھی تک حج کیلئے کسی قسم کا کوئی ایم او یو سائن نہیں ہوا ،انہوں نے کہا فی الحا ل پاکستان سے حج کی درخواستیں وصول نہیں کی جارہیں ،ہاں اگرچہ اگر ویکسین آجاتی ہے تو تقریبا 5 ماہ بعد صورتحال بہتر ہو جائے گی ،ویکسین آنے کے بعد اس بات کی امید کی جا رہی ہے کہ حج کی ادائیگی اپنے نارمل حالات میں آجائے گی ۔

مزیدخبریں