ممبئی ، بھارتی اداکارہ دیا مرزا دوبارہ شادی کرنے والی ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیا مرزا 15 فروری کو پھر سے دلہن بننے والی ہیں ۔ان کی دوسری شادی ممبئی کے بزنس مین ویبھووریکھی سے ہورہی ہے ۔
دیا مرزا کی دوسری شادی کی تقریب میں صرف ان کے گھر والے اورقریبی دوست شرکت کریں گے ۔
بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے اپنی شادی کے پانچ سال بعد سال 2019 میں پروڈیوسرساحل سنگھا سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ۔
خیال رہے کہ دیا مرزا کو آخری بار فلم 'تھپڑ' میں دیکھا گیا تھا اور آج کل وہ ایک تیلگو فلم 'وائلڈ ڈوگ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔