سیالکوٹ : مسلم لیگ ن کی رہنما اور ایم پی اے عظمی بخاری ڈسکہ میں کنٹینر سے گر کر زخمی ہوگئی ہیں۔ عظمیٰ بخاری ضمنی انتخابات کے حوالے سے مریم نواز کے جلسے میں سٹیج کا جائزہ لینے کیلئے سٹیج پر چڑھی تھیں۔
عظمی بخاری اسٹیج کا جائزہ لے کر کر نیچے اتر رہی تھیں۔ سیڑیوں سے اترتے ہوئے پاؤں پھیسلنے سے نیچے جا گریں۔انہیں نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔