عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف نہیں دے سکتے: فواد چودھری

05:46 PM, 13 Feb, 2021

لاہور: وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں نوکریاں زیادہ ہوگئی ہیں لوگ نہیں مل رہے۔ سابق ادوار میں بجلی کے بلاضرورت آئی پی پیز منصوبے لگائے گئے۔

لاہورچیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا مہنگائی اور پی ڈی ایم ایک ہی چیز ہے ۔ عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف نہیں دے سکتے۔ 

الیکشن اصلاحات کا جامع پیکج پارلیمنٹ میں پیش کیا ۔خفیہ رائے شماری سے حکومت نہیں اپوزیشن کے پرندے اڑیں گے۔ مولانا فضل الرحمن دھرنے کی بجائے نیب کو ہی جواب دیں گے۔

مزیدخبریں