ویڈیو بنانے ، پیسے لینے اور دینے والے یہ خود ہیں: مریم نواز

01:33 PM, 13 Feb, 2021

لاہور: نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ ویڈیو بنانے ، پیسے لینے اور دینے والے یہ خود ہیں ، انہیں جب ٹائمنگ سوٹ کی ویڈیو جاری کردی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکمرانوں کی اصلیت کھل کر عوام کے سامنے آچکی ہے انہیں آٹا چور ، بجلی چور کے نام سے پکارا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل کو بچانے کیلئے انصاف کا نظام اور ججز کی عزت کو جھونکا جا رہا ہے۔ انصاف کے دو نظاموں کیخلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہے۔

نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو توڑنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ ن لیگ کیخلاف انہوں نے تمام ہتھکنڈے استعمال کئے مگر شکست ہوئی ، مسلم لیگ (ن) ان کے تمام مظالم کے باوجود نہیں ٹوٹ سکی ، انہوں نے کہا کہ ہر آنے والا دن نواز شریف کے نظریئے کو سچ ثابت کر رہا ہے۔ عوام کا فیصلہ جعلی حکومت کیخلاف اور شیر کے حق میں ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم خفیہ رائے شماری کو سپورٹ نہیں کرتی قانون سازی بندہ تابعدار کے ساتھ بیٹھ کر نہیں ہوسکتی ، الیکشن اصلاحات ضرور کریں گے ، پی ڈی ایم یہی چاہتی ہے۔ پی ڈی ایم چاہتی ہے جس کو ووٹ ڈالا جائے ڈبے سے وہی نکلے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بہت عزت کرتی ہوں ، ڈی جی آئی ایس پی آر میرے لئے قابل احترام ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر سیاست سے دور رہتے ہیں ، خفیہ بیلٹ میں صرف پیسے نہیں چلتے دوسری بہت سی چیزیں ہوتی ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ تبدیلی کو ووٹ دینے والے چھپتے پھر رہے ہیں ، اچھا ہوا کیونکہ ایک بار انہیں ایکسپوز ہونا ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ کی گرفتاری حکومت کی بوکھلاہٹ کے باعث ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان کا مؤقف درست ہے جن کو بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ہو وہ مشکل میں ہیں۔

مزیدخبریں