اسلام آباد: و زیر ریلوے اعظم سواتی کی پیشگوئی کی ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائیگی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے و زیر ریلوے اعظم سواتی کا کہناتھاکہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی ۔
میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ن لیگ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے ،پی ڈی ایم کے امیدوار کو شکست ہوگی۔
اسلام آباد سے سینیٹ کے امیدوار کے بارے میں کہنا تھا کہ اسلام آباد سے تحریک انصاف کے امیدوار جیتیں گے، حفیظ شیخ زیرک سیاست دان ہیں ۔
اعظم سواتی کا مزید کہناتھاکہ یوسف رضا گیلانی کو تین مارچ کو سبکی کا سامنا ہوگا۔