لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کو اس کے کئے ہوئے گناہوں کا حساب دینا ہوگا، سزا بھی بھگتنا ہوگی۔
رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ خان کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پی ٹی آئی عوام اورملک کےساتھ زیادتی کررہی ہے۔پی ٹی آئی سےان کےاپنےاراکین جان چھڑانا چاہتے ہیں۔
رانا ثنا االلہ نے مزید کہا کہ ایسی ترامیم نہیں کرنی چاہئے جو فیصل واوڈا کیلئے موزوں ہوں،حکومت نے میرے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے ۔
حکومت کا کہنا ہے ایک عالمی گینگ ہے لیکن ان کا تاحال سراغ نہ لگ سکا ۔ انہوں نےمزید کہا کہ جن لوگوں کو کیس میں شامل کیا گیا ان کا بیان ہمیں دیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی حکومت ہم سب سے مذاق کر رہی ہے۔