’یہ ہماری کار ہے، وائرل ویڈیو کے بھارت میں چرچے

11:08 AM, 13 Feb, 2021

لاہور:(ویب ڈیسک) شمالی علاقہ جات کی سیر پر دوستوں کے ہمراہ جانیوالی خاتون کا اپنا تعارف کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔

اب اس ویڈیو کے چرچے بھارت تک پہنچ چکے ہیں جہاں نامور بھارتی میوزک کمپوزر نے وائرل ویڈیو پر دلچسپ میوزک ویڈیو بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں انٹرنیٹ پر ایک نوجوان خاتون کی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ اپنی دیگر دوستوں کے ہمراہ شمالی علاقہ جات میں موجود ہیں، اس دوران وہ وہ ویڈیو بناتے ہوئے اپنا، اپنی گاڑی اور دوستوں کا تعارف اس منفرد انداز میں کرواتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم  ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے‘، یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کیلئے میمز کا نیا سلسلہ شروع کرنے کا باعث بن جاتا ہے اور یہی سلسلہ بھارت تک بھی پہنچ گیا۔

میوزک کمپوزر یش راج مکھتے جو ٹی وی اور سوشل میڈیا کی مختلف وائرل ویڈیوز کومزاح کن انداز میں بدلنے کے حوالے سے مشہور بھی ہیں، انہوں نے اس  وائرل ویڈیو کو بھی  ہمیشہ کی طرح ایک دلچسپ اور منفرد انداز میں تبدیل کر دیا۔
بھارتی میوزک کمپوزر نے ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے وائرل ویڈیو کو ان تک پہنچانے والے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور نوجوان خاتون کو بھی داد دی،  اس ویڈیو کو دیکھتے ہی دیکھتے چند گھنٹوں میں 14 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھ لیا ، جبکہ صارفین کی طرف سے 6 لاکھ سے زائد لائکس اور 10 ہزارسے زائد کمنٹس بھی کیے گئے۔

مزیدخبریں