ملک بھر میں عالمی وبا نے مزید  58 زندگیاں نگل لیں

09:29 AM, 13 Feb, 2021

لاہور: پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سےمزید  58 افرادانتقال کرگئے۔ وبائی مرض سے انتقال کرنے والوں کی تعداد12 ہزار  276   تک پہنچ گئی۔
 

این سی اوسی کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹوں میں وبا کی تشخیص کیلئے 37 ہزار115 ٹیسٹ کیے گئے ،1 ہزار262نئے کیس سامنے آئے،جس کے بعد ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار649 ہے۔تاہم24 گھنٹوں میں عالمی وبا  نے مزید   58 افراد کی جان لے گئی ، جس کے بعد  انتقال کرنے والوں کی تعداد12 ہزار  276   ہو گئی۔
 

دوسری جانب عالمی وبا کے وار تاحال  دنیابھرمیں جاری ہیں۔ وبائی مرض سے 10کروڑ87لاکھ سےزائدافرادمتاثرہو چکے ہیں، جبکہ 23لاکھ 92ہزارسےزائداموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ 8کروڑ7لاکھ سےزائدمریض عالمی وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اب تک  جنوبی افریقہ میں وبائی مرض سےمزید288اموات،تعداد47ہزار670ہو گئی۔میکسیکومیں مزید1474اموات،تعداد1لاکھ71ہزار234ہوگئی۔

جرمنی میں مزید523اموات،تعداد65ہزار36ہوگئی۔ترکی میں مزید97اموات،تعداد27ہزار284ہوگئی۔اٹلی میں مزید316اموات،تعداد93ہزار45ہوگئی۔

اسپین میں مزید530اموات،تعداد64ہزار747ہوگئی۔فرانس میں مزید429اموات،تعداد81ہزار448ہوگئی۔برطانیہ میں مزید758اموات، تعداد1لاکھ 16ہزار287ہوگئی۔

امریکہ میں مزید2781اموات،تعداد4لاکھ 92ہزار394ہوگئی۔جبکہ بھارت میں عالمی وبا سے مزید104اموات،تعداد1لاکھ55ہزار588ہوگئی اورروس میں مزید507اموات کے بعد تعداد79ہزار194تک جا پہنچی۔

مزیدخبریں