نئی دہلی :بھارت کی نریندر مودی سرکار نے اپنی ہی ائیر فورس کو چونا لگا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی نریندر مودی سرکار کا ایک اور گھپلا سامنے آگیا ہے ،جس کی وجہ سے بھارت کو ساڑھے 4 سوارب روپے کا نقصان پہنچایا ۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو 6 اشاریہ 25 ارب ڈالر ٹھیکے سے نوازا اور کمپنی کو تیجا جہاز لینے پر مجبور کیا، جبکہ بھارتی نیوی پہلے دن ہی ان جہازوں کو ان کی تکنیکی مسائل کہ وجہ سے مسترد کر چکی تھی۔
تیجا جہازوں کو مگ-21 کی جگہ متعارف کرایا گیا ،1970 سے مگ 21 کے حادثات میں 170 سے زیادہ پائلٹ اور 40 عام شہری ہلاک ہو چکے،لیکن 60 فیصد تیجا بھی گراؤنڈ ہو چکے ہیں۔
جبکہ ، پاکستانی شاہینوں نے پاکستان میں بنائے جانے والے JF-17 تھنڈر سے بھارتی سور ماؤں کا خواب چکنا چور کیا۔ایک SU-30 اور MIG-21کو نشانہ بنایا پاکستان کی یہ کامیابی پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری کی مہارت اور پیشہ وارانہ کارکردگی کا ثبوت ہے ۔