اداکارہ اقراعزیزنے یاسر حسین سے متعلق انکشاف کر کے مداحوں کو دنگ کر دیا

08:48 AM, 13 Feb, 2021

معروف پاکستان اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے شوہر یاسر حسین کے حوالے سے ایک انکشاف کر کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔


حال ہی میں اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نجی ٹی وی پر اداکار احسن خان کے شو میں بطور مہمان شامل ہوئے ۔شو کے دوران اقرا سے سوال کرتے ہوئےمیزبان نےکسی ایسے واقعے بارے پوچھا جو ان کے لیےباعث شرمندگی بنا ہو۔جس پر اداکارہ اقرا نے انکشاف کیا کہ ایک بار ہم ایک ریسٹورنٹ میں موجودتھے اور یاسر سے گلاس ٹوٹ گیا جس کے بعد ریسٹورنٹ انتظامیہ  کی طرف سے ہمیں باہر نکال دیا گیا۔ 
اس بارے بات کرتے ہوئے یاسر حسین کا کہنا تھا کہ بالکل یہ واقعہ بہت شرمندگی کا باعث بنا تھامگرانہوں نے نہیں بلکہ اقراسے ٹوٹا تھا، تاہم اداکارہ نے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اب تک معلوم نہ ہوسکا کہ حقیقت میں گلاس کس نے توڑا تھا۔


اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ اس وقت ریسٹورنٹ میںہمارے ساتھ کچھ دوست بھی تھے جس کے بعد ہم سب نے بیٹھ کر فیصلہ کرنے کی بھی کوشش کی تھی کہ گلاس کس سے ٹوٹا مگر لیکن کو ذمہ داری لینے کو تیار نہ ہو سکا تھا۔
یاسر حسین نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ہمارے ساتھ اداکار شہزاد شیخ اوراداکارہ صحیفہ جبار اپنے شوہر کے ہمراہ ہمارے ساتھ تھے۔


خیال رہے کہ اقرار عزیز اور یاسر حسین اپنےمنفرد اندازاور نت نئی حرکتوں کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں ، اب اس واقعے نے بھی ایک بار پھر مداحوں کی توجہ اداکار جوڑی کی جانب موڑ دی ہے اور مداح اس پر حیرت زدہ تھے کہ ایسا کیا ہوا کہ دونوں کو ریسٹورنٹ سے باہر نکالنا پڑ گیا تھا ۔

مزیدخبریں