متحدہ بانی عالمی وبا سے صحت یاب ہو گئے

12:01 AM, 13 Feb, 2021

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے بانی عالمی وبا سے صحت یاب ہو گئے۔ گزشتہ دنوں لندن میں متحدہ قومی موومنٹ میں عالمی وبا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت کی وجہ سے برنیٹ ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم اب متحدہ بانی صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ اپنے گھر میں منتقل ہو گئے ہیں۔ 

خیال رہے کہ الطاف حسین گزشتہ 27 سال سے زائد عرصے سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور وہ برطانوی شہریت رکھتے ہیں۔ تاہم وہ وہاں سے بیٹھ کر پاکستان میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے کیس سمیت دیگر کا سامنا بھی کر رہے ہیں اور یہی نہیں بلکہ وہ برطانیہ میں بھی دو مرتبہ گرفتار ہو چکے ہیں۔ 

ان کی جماعت ایم کیو ایم لندن کہلاتی ہے جو 22 اگست 2016 کی اس تقریر کے بعد سے پاکستان میں پاپندی کا سامنا کر رہی ہے جس میں متحدہ بانی نے اشتعال انگیز تقریر کی تھی اور مبینہ طور پر پاکستان مخالف نعرہ بھی لگایا تھا۔ 

پاکستان میں موجود متحدہ قومی موومنٹ نے اس اشتعال انگیز تقریر کے بعد اپنے قائد سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا تھا۔ 

مزیدخبریں