پنجاب میں ٹرانسپورٹ کیلئے یورپ جیسا نیا نظام

09:49 PM, 13 Feb, 2020

لاہور: پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو جدت دینے کا فیصلہ ۔ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت اب ہو  گی اور بھی آسان،  پنجاب  حکومت لندن بس کی طرح کا سسٹم لاہور شہر میں متعارف کرائے گی.


پنجاب حکومت نے شہر میں انٹرسٹی بس سروس کیلئے ٹیلی میٹک پسنجر سسٹم لانے فیصلہ کرلیاحکام کے مطابق شہر میں اب ایپ سے شہری اپنی پبلک  ٹرانسپورٹ  اور  اس کے روٹ سے متعلق معلومات حاصل کر  سکیں گے، شہری آن لائن اپنی ٹرانسپورٹ کے آمد سے متعلق آگاہی بھی حاصل کر سکیں گے جبکہ ٹیلی میٹک سسٹم کے تحت بس ڈرائیور کیساتھ بس کے متعلق بھی معلومات جان سکیں گے.

بس سسٹم کو جی پی ایس کے ساتھ لنک کرکے روٹ کی معلومات ملیں گی حکام کا کہنا ہے کہ اس سے ٹرانسپورٹ پہلے سے زیادہ محفوظ ہوگی جبکہ منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت آئندہ مالی سال میں شروع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں