سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے اہلیہ سے راہیں جدا کر لیں

11:54 AM, 13 Feb, 2020

سڈنی :آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے اپنی اہلیہ کیلے لی سے راہیں جدا کر لیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے سابق بلے باز مائیکل کلارک نے 2012 میں کیلے لی سے شادی کی تھی جن سے ان کی چار سالہ بیٹی کیلئے کلارک بھی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل کلارک گزشتہ چند ماہ سے اپنی اہلیہ سے علیحدہ رہ رہے تھے مگر انہوں نے طلاق کا اعلان نہیں کیا تھا تاہم اب دونوں کی راہیں جدا ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

دونوں کے درمیان 4 سالہ بیٹی کی کفالت کے لیے عدالت جائے بغیر معاہدہ بھی ہو چکا ہے۔دی آسٹریلیا کی رپورٹ کے مطابق مائیکل کلارک اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کا معاہدہ 4 کروڑ ڈالر میں طے پایا ہے۔

دونوں کے مطابق اتنے برس ساتھ گزارنے کے بعد علیحدگی کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا تاہم ہم نے ایک دوسرے کی عزت و احترام کو مد نظر رکھتے ہوئے بیٹی کی پرورش علیحدہ رہتے ہوئے کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

مزیدخبریں